پی ٹی آئی کا پنجاب میں 8 فروری کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان، اہم سرکلر جاری

پی ٹی آئی کے تمام ریجنل صدور سے 8 فروری کو شٹرڈاؤن ہڑتال کے لیے عملی منصوبہ 24 گھنٹوں میں طلب کرلیا گیا ہے

فوٹو: فائل

لاہور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب نے  8 فروری 2026 کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے اہم سرکلر جاری کردیا۔

پی ٹی آئی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے جاری سرکلر میں تمام ریجنل صدور کو اسٹریٹ موومنٹ پلان جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق تمام ریجنل صدور سے 8 فروری کو شٹرڈاؤن ہڑتال کے لیے مکمل عملی منصوبہ 24 گھنٹوں میں طلب کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کو احتجاجی حکمت عملی، موبلائزیشن اور ذمہ داریاں واضح کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ پلان جمع نہ کرانے پر پارٹی قیادت سخت ایکشن لے سکتی ہے۔

Load Next Story