کراچی، اینٹی کرپشن ساؤتھ آفس میں دو افسران الجھ پڑے، مقدمہ درج

محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر ایک افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس پر وہ شدید برہم ہو گئے

کراچی:

شہر قائد میں اینٹی کرپشن ساؤتھ کے دفتر میں اُس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب دو اعلیٰ افسران آپس میں الجھ پڑے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمر فاروق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران شیخ کے درمیان تلخ کلامی اس حد تک بڑھ گئی کہ معاملہ ہاتھا پائی اور دھمکیوں تک جا پہنچا۔

واقعے کے بعد اینٹی کرپشن سائوتھ میں تعینات ایک سب انسپکٹر کی مدعیت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران شیخ کے خلاف میٹھادر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق عمران شیخ پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، سرکاری امور میں مداخلت کرنے اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران شیخ کو اس سے قبل محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس پر وہ شدید برہم ہو گئے اور دفتر میں موجود افسران کو دھمکیاں دیں۔

واقعے کے بعد اینٹی کرپشن محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ہے جبکہ اعلیٰ حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Load Next Story