کراچی، خستہ حال سڑک کی ویڈیو بناتے ہوئے معروف یوٹیوبر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
شہر قائد میں معروف یوٹیوبر محسن اور ان کے کیمرہ مین کو فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ محسن نے بتایا کہ وہ خستہ حال سڑک کی ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو موقع پر آ گئے اور ان سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
یوٹیوبر محسن نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ لوٹے گئے موبائل فون میں ان کا اہم ڈیٹا محفوظ تھا، جس کے ضائع ہونے سے وہ شدید پریشان ہیں۔
محسن نے عوام سے اپیل کی کہ سڑکوں پر ویڈیو بناتے وقت احتیاط برتی جائے اور پولیس سے بھی مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ مزید یوٹیوبرز اور شہری محفوظ رہ سکیں۔