اوجڑی کیمپ اراضی تنازع، متاثرین کو 2 ارب، 30 کروڑ معاوضہ ادا

جی ایچ کیو بورڈ کا 2014 میں طے شدہ معاوضہ متاثرین قبول کرنے پر رضامند ہو گئے

فوٹو: بی بی سی

اسلام آباد:

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے43 سال قبل 1983 میں دائر معاوضہ ادائیگی پٹیشن غزالہ حسین وغیرہ بنام فیڈریشن کا فیصلہ جاری کر دیا۔

اوجڑی کیمپ اراضی تنازع کیس میں عدالت نے ثالثی کے ذریعے طے پانے والا تصفیہ منظور کرلیا۔

اوجڑی کیمپ کی 259 کنال اراضی کے متاثرین کو 2ارب، 30کروڑ روپے معاوضہ ادا کردیا گیا۔ متاثرین جی ایچ کیوبورڈ کی جانب سے 2014میں طے شدہ معاوضہ قبول کرنے پر رضامند ہوگئے۔

معاوضہ بڑھانے کیلئے متاثرین کا قانونی حق محفوظ قرار، متاثرین اس معاوضہ میں اضافہ کے لئے عدالتوں میں ریفرنس دائر کر سکیں گے۔

مالکان اراضی نے معاوضہ ادائیگی کے لئے پٹیشنیں 1983میں دائر کی تھیں، پاک آرمی نے یہ اراضی ایکوائر کی تھی،شہرت یافتہ 1986 کا سانحہ اوجڑی کیمپ بھی اسی اراضی پر ہوا ،عدالت نے قرار دیا تصفیہ فریقین کی مرضی اور مکمل قانونی تقاضوں کے مطابق ہوا۔

Load Next Story