کراچی، صفورا ڈاؤ لیبارٹری کے قریب پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ایک ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے جبکہ دوسرا عوامی تشدد کے باعث زخمی ہوا، ریسکیو ذرائع

کراچی:

شہر قائد کے علاقے صفورا ڈاؤ لیبارٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی ہو گئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق ایک ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے جبکہ دوسرا عوامی تشدد کے باعث زخمی ہوا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

اسی دوران ایک ملزم فائرنگ سے زخمی ہوا جبکہ دوسرے ملزم کو عوام نے قابو پا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

چھیپا ایمبولینس کے ذریعے دونوں زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت زین ولد غلام عباس (عمر 25 سال) اور عابد علی ولد لیاقت علی (عمر 18 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story