ویمنز کے بعد پاکستان کی مینز فٹسال ٹیم نے بھی انٹرنیشنل مقابلوں میں تاریخ رقم کردی

عدنان اشفاق نے صرف ایک منٹ کے دوران 2 گول اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

ویمنز کے بعد پاکستان کی مینز فٹسال ٹیم نے بھی انٹرنیشنل مقابلوں میں پہلی فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

تھائی لینڈ میں جاری ساف فٹسال چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بھوٹان کو شکست دی۔

بنکاک کے انڈوور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کی ابتداء میں پاکستان کو 0-2 کا خسارے کا سامنا تھا تاہم ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 2-4 سے کامیابی اپنے نام کی۔

عدنان اشفاق نے صرف ایک منٹ کے دوران 2 گول اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ کیپٹن حسن ظفر خان اور آصف احمد چوہدری نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

یہ پاکستان کی انٹرنیشنل فٹسال مقابلوں میں پہلی کامیابی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو ایونٹ کے پہلے میچ میں مالدیپ کے ہاتھوں 1-7 سے شکست ہوئی تھی۔

گزشتہ روز پاکستان ویمنز ٹیم نے بھی سری لنکا کو شکست دے کر انٹرنیشنل فٹسال مقابلوں میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ

Load Next Story