ڈیوڈ وارنر پر قسمت مہربان، لیکن ٹیم کیلیے امتحان
آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر قسمت ایک بار پھر مہربان ہے مگر ان کی ٹیم کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ کے 37ویں میچ میں سڈنی تھنڈرز کی کپتانی والے ڈیوڈ وارنر نے 65 گیندوں پر 110 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 10ویں سنچری ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے والوں کی فہرست میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
اس فہرست میں صرف بابر اعظم 11 اور کرس گیل 22 سنچریز کے ساتھ ڈیوڈ وارنر سے آگے ہیں۔
A T20 giant 🙌🔥 pic.twitter.com/nOPOu2KpQt
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 16, 2026
تاہم بدقسمتی سے ڈیوڈ وارنر کی سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی اور سڈنی سکسرز نے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔
یہ بی بی ایل کے رواں سیزن میں پہلا موقع نہیں جب وارنر نے اپنی ٹیم کے لیے بڑا اسکور کیا ہو اور ٹیم میچ ہار گئی ہو۔
اس سے قبل ان کی 56 گیندوں پر 86، 51 گیندوں پر 67 اور 65 گیندوں پر 130 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی رائیگاں جاچکی ہیں۔
All of David Warner's 50+ scores this BBL season have been defeats 🙁 pic.twitter.com/86sCzqWNEI