موٹر سائیکل پر گھومنے والے ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی، ویڈیو وائرل

سگنل پر برابر والی بائیک پہ بیٹھا لڑکا ان دونوں کو دیکھ کر بلکل حیران رہ جاتا ہے

بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق کپتان ایم ایس دھونی کی موٹرسائیکل پر سیر سپاٹے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سگنل پر موجود شخص نے اپنے برابر والی بائیک پر بیٹھے دو اشخاص میں سے ایک کو ویرات کوہلی کہہ کر مخاطب کیا جو بلکل ویرات کوہلی کا ہمشکل لگ رہا تھا۔

ویرات کوہلی کا ہمشکل لڑکا بائیک پر آگے بیٹھے لڑکے کی طرف اشارہ کرکے کہتا ہے کہ ایم ایس (دھونی) بھی ہے، جس کی شکل ایم ایس دھونی سے مل رہی تھی۔

ویڈیو بنانے والا لڑکا ان دونوں کو دیکھ کر بلکل حیران رہ جاتا ہے۔

ویرات کوہلی کا ہمشکل لڑکا کہتا ہے کہ ہم دونوں بھی ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کے بڑے فین ہیں۔

Load Next Story