تاجروں نے گل پلازا کے باہر اذانیں دیں

آتشزدگی کے باعث تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے

کراچی:

کراچی گل پلازا میں رات گئے بھڑکنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا جسے بجھانے کے لیے جہاں فائر بریگیڈ سرگرم رہی وہیں تاجروں نے بلڈنگ کے سامنے اذانیں بھی دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جب آگ کسی صورت بجھنے کے آثار نظر نہیں آئی اور عمارت میں پڑنے والی گہری دراڑوں کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوگئی تو فائربریگیڈ حکام نے متاثرہ عمارت کو خطرناک قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آگ کے باعث عمارت کا اسٹرکچر شدید متاثر ہوچکا، ریسکیو اداروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر آگ بجھانے اور زخمیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام انجام دیا۔

Load Next Story