رواں سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 26 جنوری کو ہو گا

سروے میں 80 فیصد شرکا نے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی کی توقعات کا اظہارکیا ہے

کراچی:

ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہونے اورافراط زرکی شرح قابو میں سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گھٹنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، اسٹیٹ بینک رواں سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 26 جنوری کو کرے گا۔

مقامی تحقیقی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے میں 80 فیصد شرکا نے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی کی توقعات کا اظہارکیا ہے، کوکم کرے گا۔

ریسرچ ادارے کے سروے میں 56 فیصد شرکا نے پالیسی ریٹ میں میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کا اظہارکیا ہے،جبکہ 15فیصد شرکاکاموقف ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سودمیں ایک فیصدکمی کرے گا۔

سروے کے 20فیصد شرکا نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کاامکان ظاہرکیا ہے جبکہ 5فیصد شرکا نے شرح سودمیں 25 بیسز پوائنٹس کی کمی کی رائے دی ہے۔

سروے کے صرف 3فیصد شرکا نے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 75 بیسز پوائنٹس کم ہونے کی توقعات کااظہارکیاہے، واضح رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے 15دسمبر کو 50بیسز پوائنٹس شرح سودکم کی تھی۔

سروے کے 49فیصد شرکانے جون 2026 تک شرح سود 10فیصد پر برقراررہنے کی رائے دی ہے، جبکہ 46فیصد شرکا نے جون 2026 تک شرح سود 10فیصد سے کم ہونے کی رائے دی ہے۔

سروے رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ روپے کی قدر میں تسلسل سے بہتری، ترسیلات زر کا بڑھنا، مہنگائی میں کمی، شرح سودکو 10.5فیصد سے کم کرسکتی ہے۔

Load Next Story