پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے گل پلازہ کی آگ پر قابو پانے کیلیے فائر فائٹنگ ٹینڈر فراہم کیا

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی قیادت نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی

کراچی:

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے گل پلازہ میں آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ ٹینڈر کی فراہمی کو ممکن بنایا۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری معاونت کی درخواست پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی قیادت نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی تاکہ گل پلازہ میں آگ پر قابو پایا جا سکے۔

ان ہدایات کے مطابق آج پی اے اے نے فائر فائٹنگ ٹینڈر روانہ کیا تاکہ فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ پی اے اے ہر ممکنہ معاونت کے لیے تیار ہے جو صورتحال پر قابو پانے یا عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے طلب کی جائے۔

Load Next Story