کراچی ایئرپورٹ پر جعلی ایگزیٹ اسٹیمپ کے حامل مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

جناح ٹرمینل پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران تھائی لینڈ جانے والے مسافر کو روکا

کراچی:

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کے دوران جعلی ایگزیٹ اسٹیمپ کے حامل مسافرکو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران تھائی لینڈ جانے والے مسافر کو روکا،مسافر محمد اکرم فلائٹ نمبر UL184 کے ذریعے تھائی لینڈ جا رہا تھا۔

مسافر کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن ایگزٹ اسٹمپ لگی ہوئی تھی،فرانزک تجزیے اور سسٹم ریکارڈ کے مطابق بھی مذکورہ اسٹیمپ جعلی نکلی۔ مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

Load Next Story