نئی ریلوے لائنزکے منصوبوں پر مرحلہ وار کام شروع
پاکستان ریلویز نے نئی ریلوے لائنزکے منصوبوں پر مرحلہ وار کام شروع کر دیا۔ ایکسپریس نیوزکو ملنے والی معلومات کے مطابق نوکنڈی سبی ریلوے اپ گریڈیشن سے بلوچستان میں معاشی رابطہ اور روزگارکا نیا باب شروع ہوگا۔
بلوچستان میں معاشی ترقی اور تجارتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے 400 ملین ڈالرز کی لاگت سے 600 کلومیٹر طویل نوکنڈی، سبی، ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن اپریل 2026 میں شروع ہورہی ہے،جس کی تکمیل کی مدت 3 سال مقرر ہے۔
منصوبے کے تحت درآمدی معیار کی ویلڈ لیس پٹری بچھائی جائیگی، جس پر بھاری مال بردار ٹرینیں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکیں گی، جبکہ سبی تا چاغی کا سفر5 سے 6 گھنٹوں سے کم ہو کر 2.5 سے 3 گھنٹے رہ جائے گا۔