آسٹریلین اوپن: ویمنز عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کی تیسرے راؤنڈ میں رسائی
ویمنز عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بیلاروسی اسٹار آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں چین کی بائی ژوژوان کو 3-6 اور 1-6 سے شکست دی۔
2023 اور 2024 میں آسٹریلین اوپن جیتنے والی سبالینکا نے پہلے سیٹ میں 0-5 کی برتری حاصل کرنے کے بعد کچھ وقت کے لیے مشکلات کا سامنا کیا۔
بائی ژوژوان نے مسلسل تین گیمز جیت کر سبالینکا کو دباؤ میں ڈال دیا، جس کے نتیجے میں بیلاروسین کھلاڑی کو پہلے سیٹ کو ختم کرنے میں کچھ وقت لگا۔
تاہم، دوسرے سیٹ میں سبالینکا نے خود کو سنبھالا اور باآسانی اگلے راؤنڈ کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔
Championship standards on show.
Aryna Sabalenka dominates the second set to move past Bai 6-3 6-1. She advances to the third round at #AO26. pic.twitter.com/lGWP6OoXYF— #AusOpen (@AustralianOpen) January 21, 2026
میچ کے بعد سبالینکا نے بائی ژوژوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مشکل حریف تھی، اس نے پہلے سیٹ میں بہت اچھا کھیل پیش کرکے مجھے پریشان کردیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب رہنے کے لیے ہر لمحے پر توجہ مرکوز کی اور خود کو یہ کہہ کر حوصلہ دیا کہ بس لڑتے رہنا ہے، اور میں خوش ہوں کہ میں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔