گل پلازہ آتشزدگی: واقعے کے وقت تمام دروازے کھلے تھے، کمیٹی صدر تنویر پاستا

ان کا کہنا تھا کہ جس وقت عمارت میں آگ لگی اس وقت چار ہزار سے زائد افراد مارکیٹ  میں ہوں گے

کراچی:

گل پلازہ منجمینٹ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گل پلازہ آتشزدگی کے وقت عمارت کے تمام دروازے کھلے ہوئے تھے ۔میڈیا پر یہ تاثر غلط ہے کہ واقعہ کے وقت دروازے بند تھے۔

دروازے کھلے ہونے کے سبب سیکنڑوں افراد آگ لگنے کے دوران عمارت سے باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ جس وقت عمارت میں آگ لگی اس وقت چار ہزار سے زائد افراد مارکیٹ  میں ہوں گے۔ان میں بڑی تعداد باہر نکلنے میں کامیاب رہی جبکہ کئی افراد پھنس گئے تھے۔

جب آگ لگی تو حفاظتی اقدام کے طور پر بجلی بند کرائی گئی۔اگر بجلی بحال ہوتی تو آگ لگنے سے شارٹ سرکٹ ہوتا بہت نقصان ہوسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔

ریسیکو آپریشن ہمارے تجاویز پرآرام سے کیا جارہا ہے تاکہ جو لوگ ملبہ تلے دبے ہیں ان کو نکالا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کا بہت نقصان ہوا ہے۔امید ہے کہ حکومت جلد ازالہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں دکانداروں کے ساتھ ہوں۔اگر مجھ پر تنقید سے کسی سوشل میڈیا والے کو ویوز مل جاتے ہیں تو اچھی بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرا آر جے مال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔آر جے مال اور گل پلازہ کے مالکان الگ الگ ہیں۔

Load Next Story