ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا تاریخی اعزاز
پاکستان نے دوحہ میں ہونے والی ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل فرخ ندیم نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔
ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ کے ایونٹ میں ایشیاء کے 17 ممالک نے حصہ لیا۔
پاکستان شوٹنگ فیڈریشن کے مطابق انفرادی سطح پر لیفٹیننٹ کرنل فرخ ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 125 میں سے 119 ہٹ کیے۔
عالمی چیمپئن لیفٹیننٹ کرنل فرخ ندیم نے فائنل مقابلے میں 30 میں سے 27 ہٹ کر کے مخالفین کو حیران کردیا۔
لیفٹیننٹ کرنل فرخ ندیم نے گولڈ میڈل کے ساتھ ساتھ چیمپئن شپ کے نئے فارمیٹ کے تحت نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر کے تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل فرخ ندیم کی مہارت اور جذبے نے دنیا کے سامنے ایک روشن مثال قائم کردی۔
لیفٹیننٹ کرنل فرخ ندیم کی کامیابی اور ان کی مہارت، توجہ اور لگن کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
دوحہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا طلائی تمغہ قومی شوٹنگ کمیونٹی کے لیے حوصلہ افزائی اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔