انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان انتہائی اہم میچ میں زمبابوے کے مدمقابل

میچ سے قبل زمبابوے کے کپتان نے پاکستانی کپتان کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی

پاکستان کو انڈر19 ورلڈکپ کے اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے 129 رنز کا ہدف درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 35.5 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر ہلابنگانا 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 3، محمد صیام، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2،2 جبکہ احمد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ سے قبل زمبابوے کے کپتان نے پاکستانی کپتان کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

خیال رہے کہ گروپ سی سے انگلینڈ پہلے ہی اپنے تینوں میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرچکا ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ تین میچز میں ایک پوائنٹ کے ساتھ باہر ہوچکا ہے۔

پاکستان 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور زمبابوے ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

آج کے میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلے گی۔

Load Next Story