پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تینوں میچز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔
سیریز کا دوسرا میچ علی نقوی کا بطور ریفری پچاسواں میچ ہوگا۔
علی نقوی نے بطور ریفری اسی گراؤنڈ پر اپریل 2023 میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا سیریز کے پہلے دو میچز میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
پہلے میچ میں احسن رضا کے ساتھ آئی سی سی ایمرجنگ پینل کے آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ دوسرے میچ میں ان کے ساتھ راشد ریاض ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر ناصر حسین آن فیلڈ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پہلے میچ میں تھرڈ امپائر ناصر حسین اور فورتھ امپائر راشد ریاض کو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسرے میچ میں آصف یعقوب تھرڈ امپائر اور فورتھ امپائر ناصر حسین کو لیا گیا ہے۔
تیسرے میچ میں پی سی بی نیشنل ایلیٹ پینل کے طارق رشید تھرڈ امپائر اور ذوالفقار جان فورتھ امپائر کی ڈیوٹی کریں گے۔
Match officials announced for Pakistan v Australia T20I series 🏏
Read More: https://t.co/h1IyFAmP3F#PAKvAUS pic.twitter.com/bgljKIhho6— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 22, 2026
تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم میں سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے۔