ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلے گا

فوٹو: فائل

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاکستان ہاکی ٹیم مصر میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ورلڈکپ کوالیفائر میں انگلینڈ، مصر، ملائیشیا، جاپان، آسٹریا، چین اور یو ایس اے کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی، ورلڈکپ کوالیفائر یکم سے 7 مارچ مصر کے شہر اسماعیلی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہاکی ورلڈ کپ کے پول اے میں میزبان مصر، انگلینڈ، جاپان اور امریکا اور پول بی میں پاکستان، چین، ملائیشیا اور آسٹریا شامل ہیں۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم مارچ کو چین  کے خلاف کھیلے گا، ایونٹ میں قومی ہاکی ٹیم 2 مارچ کو ملائیشیا جبکہ 4 مارچ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گی، ایونٹ کے سیمی فائنلز 6 مارچ اور فائنل 7 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ایف آئی ایچ ورلڈکپ کی میزبانی بیلجیئم اور ہالینڈ کریں گے۔

Load Next Story