وزیر اعظم شہباز شریف سے وعدہ کیا ہے، جلد پاکستان آؤں گا، فیفا صدر جیانی ان فینٹینو
فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سائیڈ لائنز پر دیے گئے ایک انٹرویو میں جیانی انفینٹینو نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔
جیانی ان فینٹینو نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے جو نئے صدر آئے ہیں وہ زبردست کام کررہے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کو فٹبال کا ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہمیں اس کو آگے بڑھانا ہے اور ایشیا کی صفِ اول کی فٹبال ٹیموں میں شامل کرنا ہے۔
فیفا کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹبال کے کھلاڑیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ہر ٹیلنٹڈ کھلاڑی کو ضرور موقع دیا جانا چاہیے۔
“I will come to Pakistan. You now have a wonderful President of the Pakistan Football Federation who is doing a fantastic job.”
— Gianni Infantino, President FIFA pic.twitter.com/WHcC9K2ezK— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) January 22, 2026
واضح رہے کہ فیفا اور پاکستان کے تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔
گزشتہ ماہ فیفا نے پاکستانی قانون ساز سیدہ آمنہ بتول کو اپنی انسٹی ٹیوشنل ریفارمز کمیٹی میں شامل کیا، جو دونوں فریقین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا واضح ثبوت ہے۔