ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

آئی سی سی نے وینیو بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا بنگلادیش کا مطالبہ مسترد کردیا، بھارتی میڈیا

لاہور:

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کا وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بنگلادیش کا وینیو بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا ہے اور آئی سی سی جلد اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کرے گا۔

Load Next Story