100 سے زائد بچوں سے زیادتی؛ شناخت پریڈ میں طالبعلم نے ملزم کو پہچان لیا
فوٹو: فائل
100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق شناخت پریڈ میں طالب علم نے ملزم کو پہچان لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت کے روبرو پولیس نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا، جہاں 100 سے زائد بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو ایک طالبعلم نے شناخت کر لیا، جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے شناخت پریڈ مکمل ہونے پر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت میں ہونے والی شناخت پریڈ کے دوران متاثرہ بچے نے ملزم عمران کو عدالت کے روبرو پہچان کر تصدیق کی۔ میٹرک کے طالبعلم نے 10 ڈمیز میں کھڑے ملزم کو شناخت کیا، جس کے بعد شناخت پریڈ مکمل کی گئی۔
شناخت پریڈ کے بعد عدالت نے ملزم عمران کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ متاثرہ بچے کے اہلخانہ نے ملزم کے خلاف 19 دسمبر کو مقدمہ درج کرایا تھا۔