15 سالہ لڑکے نے پی ایچ ڈی کر کے تاریخ رقم کر دی
بیلجیم میں 15 سالہ لڑکے نے پی ایچ ڈی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
یہ اللہ تعالی کی کبریائی کہ وہ کسی انسان کو بے پناہ صلاحیتوں سے نواز دے۔ ایک ایسا ہی انسان بیلجیم کا لارنٹ سائمنز ہے جس نے تین ماہ قبل محض پندرہ سال کی عمر میں یونیورسٹی آف انتروپ سے کوانٹم طبعیات میں پی ایچ ڈی کر کے انسانی ذہانت وصلاحیت کی درخشاں تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا۔
اس کا تھیسیز تھا:’’Bose polarons in superfluids and supersolids‘‘۔لارنٹ شعبہ مصنوعی ذہانت میں دوسری پی ایچ ڈی کرنے میونخ یونیورسٹی میں داخلہ لے چکا ہے۔
اب تھیسیز کا عنوان ہے:’’بڑھاپے کو شکست دے کر سپر انسان تخلیق کرنا۔‘‘لارنٹ کے والدین بیٹے کی شاندار کامیابیوں پر نازاں و شاداں ہیں۔