عدالت کا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے پھل و سبزیاں بیچنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

ہاکرز صبح سویرے سے رات گئے تک گلیوں میں لاؤڈ اسپیکر لگا کر اشیاء فروخت کرتے جس سے لوگ پریشان ہوتے ہیں، درخواست گزار

فوٹو اے آئی

راولپنڈی کی عدات نے سبزی، پھل اور دیگر چیزیں فروخت کرنے کیلیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی کی مقدمی عدالت میں لاؤڈ اسپیکر پر سبزیاں اور پھل بیچنے والوں کیخلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سینئر وکیل انوار ڈار کی جانب سے دائر درخواست کو منظور کیا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج نے خود اس کا نوٹس بھی لیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج  مقصود قریشی نے گلی محلوں میں لاؤڈ اسپیکر پر اشیاء فروخت والوں خلاف مقدمات حکم جاری کیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے سینئر وکیل انوار ڈار کی درخواست منظور کر لی۔ 

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہاکرز صبح سویرے سے رات گئے تک گلیوں میں لاؤڈ اسپیکر لگا کر اشیاء فروخت کرتے ہیں جبکہ حکومت نے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ دن اور رات گئے تک لاؤڈ اسپیکر پر دکانداری سے نیند خراب بیمار پریشانی شکار ہوتے ہیں۔

عدالت نے لاؤڈ اسپیکر پر گلی محلوں اشیاء فروخت پر پابندی لگا دی۔

متعلقہ

Load Next Story