انڈونیشیا؛ لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 تک جا پہنچی

اب بھی تقریباً 46 افراد اب ملبے تلے دبے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی

انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں مسلسل ہونے والی بارشوں میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 34 تک بڑھ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی حکومتی امدادی ٹیمیں اب بھی مٹی اور ملبے کے نیچے دبے درجنوں افراد کی تلاش جاری ہے۔

سرچ اینڈ ریسکیو حکام نے بتایا کہ اب تک 34 لاشیں نکالی گئی ہیں جس میں تقریباً 46 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ 17 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے اور انھیں ان کے خاندانوں کے حوالے کر دیا گیا جبکہ باقی کی شناخت کے لیے فورنزک ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

لینڈ سلائیڈ متواتر دو راتوں تک جاری بارشوں کی وجہ سے مٹی، پتھر اور گرے ہوئے پودوں سمیت زمین نیچے گرتی چلی گئی اور ملبہ رہائشی علاقوں، کھیتوں اور جنگلات تک پھیل گیا۔

یہ ایمرجنسی سرچ آپریشن 14 دن تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم حکام 7 دن بعد آپریشن کا جائزہ لیں گے۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا کا یہ علاقہ بارش کے موسم اکتوبر سے مارچ تک میں اکثر سیلاب اور لینڈ سلائیڈ جیسی قدرتی آفات کا شکار رہتا ہے۔

Load Next Story