انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکسز: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
پاکستانی شاہینوں نے کیوی بلے بازوں کو جم کر کھیلنے نہ دیا اور پوری ٹیم کو 110 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ ہیوگو بوگ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، علی رضا نے 3 جبکہ محمد صیام اور مومن قمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
3️⃣ overs, 3️⃣ maidens, 3️⃣ wickets ☄️
Abdul Subhan is unstoppable 🆚 New Zealand U19 💥#PAKvNZ | #U19WorldCup | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/BThYsQzwxb— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 27, 2026
پاکستان نے 111 رنز کا ہدف سمیر مہناس کی 59 گیندوں پر 76 رنز کی برق رفتار ناقابل شکست اننگز کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔
کپتان فرحان یوسف 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عثمان خان 15 اور حمزہ ظہور 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Pakistan U19 storm to an emphatic 8️⃣-wicket win in Harare 💪
Sameer Minhas with a classy knock in the chase 🏏#PAKvNZ | #PakistanFutureStars | #U19WorldCup pic.twitter.com/5LReh4ECYP— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 27, 2026
آج کھیلے جانے والے گروپ 2 کے دوسرے میچ میں بھارت اور زمبابوے مدمقابل ہیں۔
بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے ہیں اور زمبابوے کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف ملا ہے۔