منوڑہ میں ڈوبنے والے ایک اور ماہی گیر کی لاش نکال لی گئی
پولیس نے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔ فوٹو: فائل
منوڑہ میں ڈوبنے والے ایک اور ماہی گیر کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔
ڈاکس تھانے کے علاقے منوڑہ سمندرمیں ڈوبنے والے ماہی گیروں کی تلاش میں آج بھی ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا اورآپریشن کے دوران ایک اور ماہی گیرکی لاش سمندر سے نکالنے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق اب تک چار ماہی گیروں میں سے 2 ماہی گیروں کی لاشیں سرچ آپریشن کے دوران نکالی جا چکی ہیں جن کی شناخت ہارون ولد سلیم اورمحمد حسین ولد رحمان کے نام سے کی گئی، لا پتہ 2 ماہی گیروں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔