پاکستان میں سردی کی لہر اوربرفباری ’’لانینا‘‘ کا متحرک ہونا قرار

موسمیاتی اصطلاحات سے شدید گرمی، سردی، بارشوں کی کمی اور سیلاب آتے ہیں

کراچی:

ال نینا اور لانینا بحرالکاہل کی اتھاہ گہرائیوں اورٹھاٹھیں مارتے سمندرسے جڑی موسمیاتی اصطلاحات ہیں جو پاکستان سے ہزاروں میل دوری کے باوجود شدید گرمی، سخت سردی، بارشوں کی کمی اورتباہ کن سیلابوں کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔

ال نینا سمندرکے زیادہ درجہ حرارت جبکہ لانینا سمندرکے سرد ہونیکی علامت ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اورپلیٹ فارمز پر صارفین نے کراچی سمیت ملک بھرمیں سردی کی لہر اوربرفباری کولانینا کے متحرک ہونا قراردیا، محکمہ موسمیات نے اس تاثرکی نفی کردی۔

موسم سرمامیں متحرک لالینا بارشوں کا راستہ روک دیتی ہے، ملک میں حالیہ بارشیں اس بات کی علامت ہے کہ لالینا کمزورہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹروترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم نے کہا ہے کہ آج کل مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرخبرداریہ عام سردی نہیں ہے اورکیا آپ لانینا سے واقف ہے؟

پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جوعالمی موسمیاتی نظام میں معمولی سی تبدیلی سے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں، بحرالکاہل میں پیدا ہونیوالے دو موسمی مظاہرے ال نینا اورلانینا بظاہر ہزاروں میل دورہیں، مگران کے اثرات پاکستان میں شدید گرمی، سخت سردی، بارشوں کی کمی اورتباہ کن سیلابوں کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔

انجم نذیرضیغم کے مطابق یہ تاثرقطعی غلط ہے کہ لانینااس وقت طاقتورہے،حقیقت یہ ہے کہ لانینا بتدریج کمزورہورہاہے اورفروری میں یہ مکمل طورپرنیوٹرل ہوجائیگا، اگرلانینا فعال ہوتا تو کبھی بھی موسم سرما میں ملک کے مختلف شہروں میں بارشیں نہیں ہوتیں،کیونکہ سرمامیں لانینا کا فعال ہونا بارشوں کا سلسلہ روک دیتا ہے۔

ال نینا کے دوران ملک میں گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے، ہیٹ ویوزکا دورانیہ طویل ہو جاتا ہے اوربارشیں کم ہو جاتی ہیں، خصوصاً سندھ اوربلوچستان کے کئی علاقے خشک سالی کا شکار ہو جاتے ہیں، جس سے زرعی پیداوارمتاثراورپانی کا بحران مزید سنگین ہو جاتا ہے۔

لانینا کے اثرات صرف بارشوں تک محدود نہیں رہتے، بلکہ سردیوں میں بھی اس کے اثرات نمایاں ہو جاتے ہیں، ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی اورغیرمعمولی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں سرد ہواؤں کا راستہ ہموارہو جاتا ہے، جس سے معمولات زندگی متاثر ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کے غیرمعمولی صورتحال کا دوش صرف ال نینا یا لا نینا کو نہیں دیا جاسکتا، اس سے بھی کئی گنا بھیانک سچ موسمیاتی تبدیلی ہے، جس نے ان قدرتی آفات کوشدید اورغیرمتوقع بنا دیا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story