اٹلی میں لینڈ سلائیڈ؛ عالیشان محل زمین بوس ہونے کی عبرتناک ویڈیو وائرل

اطالوی جزیرے سسلی میں شدید بارشوں کے باعث پہاڑی پر واقع گھروں کے نیچے سے مٹی پھسل گئی

اطالوی جزیرے سسلی میں لینڈ سلائیڈنگ میں عالیشان گھر زمین بوس؛ ویڈیو وائرل

اٹلی کے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی جزیرے سِسلی میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں مٹی کے بڑے بڑے تودے گرنے کے ہولناک واقعات رونما ہوئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سسلی بھی طوفان ہَیری سے بری طرح متاثر ہونے والا علاقہ ہے بدترین موسلا دھار بارشوں نے بھرپور طاقت سے سسلی کی زمین کو کمزور کردیا۔

جس کے نتیجے میں تقریباً 4 کلومیٹر طویل علاقے میں ایک بڑی سرنگ نما دھنساؤ واقع ہوگیاب اور درجنوں گھروں، گاڑیوں اور سڑکوں کو گہری کھائی کے کنارے پر لٹکا دیا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے پیدا ہونے والے گہرے گڈھے کے کنارے لٹکے متعدد گھر اور ان میں سے گاڑیاں ایک ایک کرکے کھائی میں گرتی رہیں جن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

یہ دل دہلادینے والے مناظر اطالوی جزیرے سِسلی کے نیسچیمی قصبے کے ہیں۔ جہاں زمین مسلسل دھنستی جا رہی تھی اور گھر گاڑیاں خطرناک طریقے سے لٹکے ہوئے تھے۔

Load Next Story