ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں؛ جرمنی بھی ٹرمپ کی زبان بولنے لگا
جرمن چانسلر بھی ٹرمپ کی زبان بولنے لگے؛ ایرانی حکومت جلد ختم ہوجائے گی
جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں کیونکہ وہ اپنے ہی لوگوں کے خلاف شدید تشدد اور دہشت کے ذریعے اقتدار قائم رکھے ہوئے ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ ایران کی موجودہ حکومت کے پاس حکمرانی کا کوئی اخلاقی یا سیاسی جواز باقی نہیں رہا ہے۔
ان الفاظ کا اظہار انھوں نے رومانیہ کے وزیرِاعظم الیے بولوژان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔
فریڈرک مرز نے زور دیا کہ جب کوئی نظام صرف طاقت اور ظلم سے اقتدار میں برقرار رہ سکتا ہے تو وہ حقیقتاً اپنے اختتام کے قریب ہے۔
ان کے بقول ایران میں مظاہرے اب چند ہفتوں کا معاملہ بھی ہوسکتا ہے۔ ایران کا موجودہ نظام ختم ہو جائے گا کیونکہ اسے عوام کی حمایت نہیں مل رہی۔
یاد رہے کلہ ایران میں دسمبر 2025 کے آخر میں شروع ہونے والا ملک گیر احتجاج میں 3 ہزار سے زائد مظاہرین ہلاک اور 5 ہزار سے زائد گرفتار ہوچکے ہیں۔
جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو بڑے حملے کی دھمکی دیتے ہوئے شدید دباؤ رکھا ہوا ہے۔
یورپی ممالک نے بھی انہی مظاہروں پر ایران پر تنقید اور مزید پابندیاں عائد کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔