کراچی: مسلح ملزمان 4 دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑے

کورنگی کےایریا میں ملزمان نے اسلحے کے زور پر چوکیدار کو یرغمال بنایا، طلائی و چاندی کے زیورات، نقدی اور تجوری لے اڑے

کورنگی کے ایریا مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے چوکیدار کو اسلحے کے زورپریرغمال بنانے کے بعد چار جیولرز شاپ کے تالے توڑکرلاکھوں مالیت کے طلائی وچاندی کی زیورات ، نقدی اوربعض شاپ میں رکھی تجوری بھی لے اڑے۔

رپورٹ کے مطابق پیرصبح عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی کے ایریا مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے چوکیدار کو اسلحے کے زورپریرغمال بنانے کے بعد چارجیولرزشاپ کے تالے توڑکرلاکھوں مالیت کے طلائی وچاندی کی زیورات ، نقدی اور بعض شاپ میں رکھی تجوری بھی لے اڑے۔

واردات کی اطلاع ملنے پردکاندار موقع پر پہنچ گئے اوردکانداروں نے فوری طورپرپولیس کو موقع پر طلب کرلیا، جس پرعلاقہ پولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پرطلب کرلیا۔

تالے توڑ کر ڈکیتی کی واردات عبد الرزاق جیولرز، رحیم داد خان ، مقصود علی جیولرز اور آفتاب جیولرز میں انجام دی گئی۔

واردات میں ملوث ملزمان 2 موٹر سائیکلوں اور ایک ہائی روف گاڑی میں سوار تھے جن کی تعداد 8 کے قریب تھے نامعلوم مسلح ملزمان نے نمازفجرکے بعد مارکیٹ کے اکلوتے چوکیدارکو اسلحے کے زور پر قابو پانے کے بعد انجام دی۔

جیولری شاپ کے دکاندروں نے بتایاکہ کچھ عرصہ قبل صرافہ مارکیٹ کے چوکیدار کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد کوئی نہ چوکیدار نہیں رکھا گیا اورایک چوکیدار پوری مارکیٹ کا چوکیدار ہے جسے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر قابوکیا اور واردات انجام دی۔

عبد الرزاق جیولری شاپ کے مالک عبدالرزاق نے بتایاکہ مسلح ملزمان ان کی دکان میں موجود لاکھوں روپے مالییت کے طلائی و چاندنی کے زیورات لے اڑے۔

کئی زیواردات کو شہریوں کی امانت کے طور پررکھے ہوئے تھے، نامعلوم مسلح ان کی دکان میں رکھی تجوری بھی ساتھ لے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان ان کی عمر پھر کی پونجی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں واردات کے بعد وہ سڑک پر آگئے ہیں کس کے پاس جاکر انصاف کا مطالبہ کریں۔

متاثرہ جیولر محمد شکیل کا کہنا ہے کہ ان کی دکان سے بھی بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹے گئے ہیں ہماری دکان سے تجوری توڑ کر نقدی لوٹی گئی ہےدیگر دکانوں سے بھی بھاری مالیت کا سونا لوٹا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واردات کی اطلاع چوکیدار کی جانب سے دی گئی، ملزمان مبینہ طور پر چار جیولری شاپ سے تمام سونا لوٹ کر فرار ہوئے، کرائم سین یونٹ موقع سے زوائد اکھٹے کر لیے ہیں۔

اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے جبکہ مارکیٹ کے چوکیدار سے بھی ملزمان سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہے، امید ہے دستیاب شواہد کی روشنی میں جلد ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Load Next Story