گولڈ کپ ہاکی پی آئی اے اور نیشنل بینک میں آج فیصلہ کن معرکہ
لیگ مقابلوں کے آخری روز قومی ایئر لائن ٹیم نے آرمی پر 3-2 سے قابو پایا
نیشنل بینک نے واپڈا کو 3-1 سے مات دی، ایچ ای سی کیخلاف ریلویز کی جیت۔ فوٹو: فائل
آل پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتے کو پی آئی اے اور نیشنل بینک کے درمیان کھیلا جائیگا۔
جمعے کو آخری لیگ میچ میں پی آئی اے نے آرمی کو اعصاب شکن مقابلے میں 3-2 سے زیرکرلیا، نیشنل بینک نے واپڈا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر ٹاپ ٹو تک رسائی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں جاری قومی ایونٹ ہفتے کو اختتام پذیر ہو جائیگا، چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 7 ٹیموں نے حصہ لیا، پی آئی اے اور نیشنل بینک کی ٹیموں نے ٹاپ ٹو رہتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ٹائٹل کے حصول کے لیے دونوں اسکواڈز کے مابین فیصلہ کن معرکہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔
جمعے کو لیگ میچزکے آخری روزمجموعی طور پر3 مقابلے ہوئے، پہلے میچ میں ریلویز نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ایک کے مقابلے میں5گول سے شکست دی۔ ایچ ای سی نے کھیل کے آغاز میں عمدہ کھیل پیش کیا اور صرف 8ویں منٹ میں کامران مقصود کے ذریعے برتری حاصل کر لی، پہلے ہاف کے اختتام تک ایچ ای سی کو ریلویز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل تھی تاہم آخری تین ہاف میں ریلویز نے نہ صرف عمدہ کھیل پیش کیا بلکہ یکے بعد دیگرے 5گول کر کے مقابلہ اپنے نام بھی کرلیا۔
ریلویز کی جانب سے عدیل لطیف نے 25ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا جسے 32ویں منٹ میں علیم نے دگنا کر دیا۔ 39ویں منٹ میں عدیل لطیف نے انفرادی طور پر دوسرا اور مجموعی طور پر تیسرا گول کیا۔ رضوان نے 51ویں منٹ میں گول کر کے ایچ ای سی کی میچ میں واپس آنے کی رہی سہی امید بھی توڑ دی۔ کھیل کے آخری منٹ میں شہریار نے اپنی ٹیم کی جانب سے پانچواں گول کیا۔ دوسرے میچ میں نیشنل بینک نے واپڈا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 3-1 سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے پہلا گول عتیق نے پنالٹی کارنر کے ذریعے کیا جسے 25ویں منٹ میں واپڈا کے عثمان نے برابر کر دیا۔
اس صورت حال کے بعد این بی پی نے ایک بار پھر برتری حاصل کرنے کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کیں اورایوب نے 35ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 2-1 کر دیا۔ واپڈا مقابلہ برابر کرنے کے متعددمواقع ملے لیکن اس کے فارورڈز گیند کو جال میں نہ پھینک سکے۔کھیل کے آخری منٹ میں اختر علی نے این بی پی کی طرف سے گول کر کے اسکور 3-1 کر دیا۔ تیسرا مقابلہ پی آئی اے اور آرمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں قومی ایئر لائن ٹیم نے حریف سائیڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔کھیل کے ابتدا میں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے پہلے 2 ہاف میں کوئی بھی ٹیم گیند کو جال کا راستہ نہ دکھاسکی۔
تاہم تیسرے ہاف میں پی آئی اے نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے حریف سائیڈ پر پے درپے حملوں کا سلسلہ شروع کیا، صرف 2 ہی منٹ کے بعد ابو بکر پی آئی اے کی جانب سے پہلا گول داغ دیا جسے عمران خان نے 36ویں منٹ میں دگنا کر دیا۔ 39ویں منٹ میں ابوبکر نے انفرادی طور پر دوسرا اور مجموعی طور پر تیسرا گول کر کے پی آئی اے کی پوزیشن مزید مستحکم بنا دی۔
کھیل کے آخری 10 منٹ میں آرمی نے نہایت عمدہ کھیل پیش کیا اور صرف 3 منٹ میں 2 گول کرکے ایئرلائن کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بجائی لیکن اس کے فارورڈز میچ کو اپنی ٹیم کے نام کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ یہ گول شاہد علی اور مزمل حق نے کھیل کے 52ویں اور 55ویں منٹ میں کیے۔