قومی ٹیسٹ کرکٹر نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

یہ ٹیزر ہر اس دل کی دھڑکن کے لیے خراج تحسین ہے جو کھیل کے ساتھ دھڑکتی ہے

پاکستان کے معروف ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر فواد عالم نے پاکستان ٹیم کے لیے ورلڈ کپ گانا ’کرکٹ جنون‘ بنا لیا ہے جس کا ٹیزر اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر جاری کردیا۔

فواد عالم کے مطابق ’کرکٹ جنون بولے‘ ایک ایسا گانا ہے جو کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے جذبے، جنون کو ظاہر کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیزر ہر اس دل کی دھڑکن کے لیے خراج تحسین ہے جو کھیل کے ساتھ دھڑکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کیلئے بنایا جانے والا یہ گانا 5 فروری کو ریلیز ہوگا۔

Load Next Story