پاکستان ویمنز ٹیم کو دورہ جنوبی افریقا سے قبل بڑا دھچکا
پاکستان ویمنز ٹیم کو دورہ جنوبی افریقا سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق رامین شمیم بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہوگئیں۔
رامین شمیم کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کے دوران انجری ہوئی۔ وہ چار سے چھ ہفتے آرام کریں گی۔
رامین شمیم کی جگہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے ’پاکستان ویمنز اے‘ کے اسکواڈ کی قیادت کرنے والی آف اسپنر ام ہانی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے ام ہانی کی جگہ عمائمہ سہیل کو ’پاکستان ویمنز اے‘ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ قیادت حفصہ خالد کو دے دی گئی۔
Hafsa Khalid to lead Pakistan Women's A in ACC Women's Asia Cup Rising Stars 2026 🏆
Read more 👉🏻 https://t.co/KOc00rb4Fs#BackOurGirls pic.twitter.com/dMAZ9gp25iپاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 7 فروری کو جنوبی افریقا روانہ ہوگا جبکہ پاکستان ویمنز اے ٹیم 10 فروری کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔