ایشین اسنوکر چیمپین شپ؛ پاکستانی کیوئسٹ پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے
ایشین اسنوکر چیمپین شپ میں دونوں پاکستانی کیوئسٹ پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپین شپ کے پری کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چیمپین محمد آصف کو ہانگ کانگ کے چائو ہون مین نے دلچسپ مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
پاکستان کے دوسرے کیوئسٹ رانا عرفان محمود زبردست مزاحمت کے بعد متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب سے 4-3 سے ہار گئے۔
دوسری جانب ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپین شپ کےپہلے دن پاکستان کے سابق عالمی انڈر 17 چیمپین محمد حسنین اختر نے ایران کے عرشیہ دولت آبادی کو2-3 سے قابو کر کے عمدہ آغاز کیا۔
دریں اثنا بدھ کواے سی بی ایس کا سالانہ اجلاس منعقد ہوگا۔