اسلام آباد یونائیٹڈ کی ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں سے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

فرنچائزز پر منحصر ہے کہ وہ کس قیمت میں کھلاڑی سے معاہدہ کرتے ہیں تاہم انہیں مجموعی بجٹ کے اندر ہی ٹیم منتخب کرنی ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جاری کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

اسلام اباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان کو سات کروڑ روپے میں ریٹین کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہیں پلاٹنیم کیٹیگری میں یہ معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلور کیٹیگری میں اندریس غوث کو ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے میں ریٹین کیا ہے۔
گولڈ کیٹیگری میں سلمان ارشاد کو ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل منتظمین کی جانب سے کسی بھی کیٹیگری کے لیے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔

یہ فرنچائزز پر منحصر ہے کہ وہ کس قیمت میں کھلاڑی سے معاہدہ کرتے ہیں تاہم انہیں مجموعی بجٹ کے اندر ہی اپنی ٹیم منتخب کرنی ہے۔

Load Next Story