8 فروری احتجاج؛ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، جنید اکبر، اخونزادہ حسین یوسفزئی شامل تھے

اسلام آباد:

8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد اور جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی امیرجے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔

وفد میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، جنید اکبر، اخونزادہ حسین یوسفزئی شامل تھے۔

ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر مولانا عبدالواسع، سنیٹر کامران مرتضٰی شریک ہوئے۔

 

Load Next Story