ٹرمپ کا اوباما اور مشیل کی نامناسب ویڈیو شیئر کرنے پر معافی مانگنے سے انکار
ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوباما اور مشیل اوباما کی نامناسب ویڈیو شیئر کی تھی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کی نہایت نامناسب ویڈیو کی مذمت تو کی لیکن معافی مانگنے سے صاف انکار کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ ٹروتھ سوشل پر شیئر کی گئی ویڈیو کے آخر میں سابق صدر باراک اوباما اور سابق خاتونِ اول میشل اوباما کو بندروں کی شکل میں دکھایا گیا تھا۔
ایک منٹ پر مشتمل یہ ویڈیو صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر تقریباً 12 گھنٹے تک آن لائن رہی تاہم اس کے بعد اسے ہٹا دیا گیا تھا۔
ویڈیو کے پہلے حصے میں انتخابات کے حوالے سے بے بنیاد دھاندلی کے الزامات دہرائے گئے لیکن آخر میں مختصر طور پر ایک AI تیار کردہ کلپ شامل تھا۔
TRUMP DELETES VIDEO SHOWING OBAMAS AS APES
‘Staffer erroneously made the post’ — WH pic.twitter.com/XmBOxQkHK1جس میں سابق صدر اوباما اور ان کی اہلیہ کے چہروں کو بندروں کے جسموں پر لگائے گئے تھے جو جنگل میں رقص کر رہے ہیں۔
جب رپورٹرز نے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ ویڈیو پر معافی مانگیں گے تو انھوں نے برملہ جواب دیا کہ نہیں، میں نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔
تاہم صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ پوری ویڈیو نہیں دیکھ پائے تھے۔ صرف ویڈیو کا پہلا حصہ دیکھا تھا جو میرے خیال میں بالکل ٹھیک تھا۔
Donald Trump condemned but did not apologize for a video on his social media account depicting former Barack and Michelle Obama as apes, a post that triggered swift, bipartisan criticism for dehumanizing people of African descent https://t.co/F6BeMeJWSE pic.twitter.com/mXbZQWc4iA
البتہ انھوں نے اس بات بھی اعتراف کیا کہ ویڈیو کے آخری حصہ جس میں بندروں کی شکل پر اوباما اور ان کی اہلیہ کے چہرے لگائے گئے تھے، شاید کسی اسٹاف ممبر نے غلطی سے پوسٹ کردیا تھا۔
متعلقہ
Load Next Story