کراچی فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک 3 زخمی
سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے اسٹیٹ ایجنٹ افتخار اور فیضان کو ہلاک کردیا، ایک زخمی
لانڈھی میں شفیع ہوٹل کے قریب سعید باچا، ابراہیم حیدری میں سلمان فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ فوٹو: فائل
سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں کے ڈی اے فلیٹس کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 35 سالہ افتخار ولد مختاراحمد اور 32 سالہ فیضان شدید زخمی ہوگئے جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ عباسی شہید اسپتال کے ایم ایل اوڈاکٹر پرشوتم کے مطابق دونوں افراد کو مردہ حالت میں عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن بشیراحمد وٹونے ایکسپریس کو بتایا کہ افتخاراپنی اسٹیٹ ایجنسی پر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹرسائیکل سوار نامعلوم افرادآئے اور اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہوگئے۔
جس سے افتخاراور فیضان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کے بھی اطلاع ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا ہے کیونکہ علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان کا کسی سے کوئی تنازع نہیں تھا۔ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہوسکتا ہے لیکن فوری طور پر کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
پولیس مزیدتحقیقات کررہی ہے۔ علاوہ ازیں لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میںشفیع ہوٹل کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ سے 40 سالہ سعید باچا ولد شیخ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔ ابراہیم حیدری کے علاقے میں کورنگی کراسنگ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ سلمان ولد انیس زخمی ہوگیا۔