کراچی، ناگن چورنگی کے قریب مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جاں بحق شخص کی میت کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی دارالسرور لان کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔

جاں بحق شخص کی میت کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Load Next Story