ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کوبلیک لسٹ کرنے کافیصلہ
ٹریڈنگ پرپابندی کی بھی تجویز،کمپلائنس بڑھانے کیلیے نیامیکانزم لایاجائیگا،ایف بی آر
سیلزٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی خصوصی طور پرمانیٹرنگ کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ۔ فوٹو: فائل
فیڈرل بورڈآف ریونیونے عرصہ درازسے سیلزٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانیوالے ٹیکس دہندگان کی سیلزٹیکس رجسٹریشن معطل کرکے انھیں بلیک لسٹ قرار دینے کااصولی فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس کودستیاب دستاویزکے مطابق ایف بی آرنے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کو یقینی بنانے اورکمپلائنس کی شرح بڑھانے کیلیے نیامیکانزم متعارف کروانے کی تجویزدی ہے جس میں کہا گیاکہ ایسے نان فائلرجوعرصہ درازسے سیلزٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروارہے اوریادہانیاں کروانے کے باوجودکمپلائنس نہیں کرتے توان کی سیلزٹیکس رجسٹریشن معطل کرکے انھیں بلیک لسٹ قرار دیاجائیگا وران کی ٹریڈنگ پربھی پابندی عائدکرنے کی تجویزدی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایسے نان فائلرجنکی طرف سے سیلزٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے کاعرصہ زیادہ پرانانہیں ہوگاان تمام کو نوٹس جاری کیے جائیں گے اور انھیں سیلزٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا موقع دیا جائیگااور ایسے لوگوں کیخلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائیگی جوپہلے ٹیکس بھی اداکرتے تھے اور سیلز ٹیکس گوشوارے بھی جمع کرواتے تھے لیکن کچھ عرصے سے انھوں نے گوشوارے جمع کروانا بندکردیے ہیں۔دستاویز کے مطابق بڑے ٹیکس دہندگان کے سیلزٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ کی جائیگی۔
ایسے کیسزکی بھی مانیٹرنگ کی جائیگی جن کی طرف سے ٹیکس تواداکیاجا رہا ہے مگرسیلزٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے جارہے۔نئے سیلز ٹیکس رجسٹرڈہونیوالے ٹیکس دہندگان سے گوشوارے جمع کروانے کویقینی بنایاجائے گااوران کی مانیٹرنگ بھی کی جائیگی۔