لاہور پولیس کی بڑی کارروائی، شریف شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پولیس ملازم گرفتار
چوکی نادر آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شریف شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پولیس ملازم گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر انچارج چوکی نادر آباد علی نقی، اسلم اے ایس آئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی اور جعلی پولیس ملازم وسیم شہریوں سے لوٹی ہوئی بھاری رقم سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ملزم وسیم جعلی پولیس ملازم بن کر شریف شہریوں کو ڈرا دھمکاں کر اپنے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرواتا تھا، ملزم اپنے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر نہ کروانے پر معصوم شہریوں پر مقدمات درج کرنے اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کو بدنام کرنے والے جعلی پولیس ملازمین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔