ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے کی شاندار بولنگ، عمان 103 رنز پر آل آؤٹ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں زمبابوے نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے عمان کو 103 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔
کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوین کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیت کر عمان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
زمبابوے نے کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پاور پلے میں ہی 4 وکٹیں حاصل کرلیں۔
7 اوورز میں 27 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد ونایک شکلا (28) اور سفیان محمود (25) نے ٹیم کو کچھ سنبھالا تاہم وہ بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام رہے۔
عمان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 103 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ندیم خان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی، بریڈ ایونز اور رچرڈ نگاراوا نے 3، 3 جبکہ کپتان سکندر رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔