بھارتی کھلاڑیوں کے ’بلے‘ عام ’بلوں‘ سے مختلف ہوتے ہیں، سری لنکن کرکٹر کا دعویٰ

یہ بلے عام کھلاڑیوں کے لیے خریدنا ممکن نہیں، چند مخصوص کھلاڑیوں کو ہی یہ سہولت حاصل ہے، راجاپکسا

سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجاپکسا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کے ’بلے‘ دیگر کھلاڑیوں کے ’بلوں‘ سے مختلف ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سری لنکا کے بیٹر بھانوکا راجاپکسا نے بھارتی کرکٹرز کے بلوں سے متعلق ایک متنازع دعویٰ کیا ہے۔

ان کے مطابق بھارتی کھلاڑی ایسے بلے استعمال کر رہے ہیں جو عام مارکیٹ میں دستیاب بہترین بلوں سے بھی کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔

راجاپکسا کا کہنا تھا کہ جب گیند ان بلوں سے ٹکراتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بلے پر ربڑ کی کوئی خاص تہہ لگی ہو، جو اضافی پاور پیدا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بلے عام کھلاڑیوں کے لیے خریدنا ممکن نہیں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات سب جانتے ہیں کہ چند مخصوص کھلاڑیوں کو ہی یہ سہولت حاصل ہے۔

راجاپکسا کے مطابق یہی وجہ ہے کہ بھارتی بلے باز کم محنت میں بڑے شاٹس کھیلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

Load Next Story