ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا افغانستان کو جیت کیلیے 188 رنز کا ہدف
رائن ریکلٹن اور کوئنٹن ڈی کوک نے دوسری وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت قائم کی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیرہویں میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔
رائن ریکلٹن 61 اور کوئنٹن ڈی کوک 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 3، کپتان راشد خان نے 2 اور فضل الحق فاروقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔