ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شاناکا کی ریکارڈ ساز اننگز، عمان کو جیت کیلیے 226 رنز کا ہدف
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سولہویں میچ میں سری لنکا نے عمان کو جیت کے لیے 226 رنز کا مشکل ہدف دے دیا۔
پالیکیلے میں کھیلے جارہے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
سری لنکا نے ابتداء سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 225 پر رنز بنائے جو رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
پون رتھنایئکے نے 28 گیندوں پر 60 اور کوشال مینڈس نے 45 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔
اس دوران دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس پوزیشن پر سری لنکا کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
بعد ازاں کپتنا داسن شاناکا نے 19 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جو سری لنکا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں تیز ترین نصف سنچری ہے۔
We saw the Dasun Shanaka we know 💥 pic.twitter.com/KMWUqgAzyJ
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 12, 2026
عمان کی جانب سے جیتین رامانندی نے 2 جبکہ جے اوڈیڈرا اور سفیان محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔