ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت پر عثمان طارق کا خوف طاری، ایشون کا بلے بازوں کو بچاؤ کیلیے مشورہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ہی بھارت پر عثمان طارق کا خوف طاری ہوگیا ہے۔
ابرار احمد، محمد نواز، صائم ایوب کی موجودگی میں جہاں پاکستان کا اسپن اٹیک پہلے ہی خطرناک سمجھا جاتا تھا وہیں اب عثمان طارق کی آمد نے بھارت کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ہی کئی سابق بھارتی کھلاڑی اور صحافی ایک جانب عثمان طارق کے قانونی ایکشن پر بے جا تنقید کررہے ہیں تو دوسری جانب اپنی ٹیم کو عثمان طارق سے بچاؤ کے مشورے بھی دے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وائرل ایک ویڈیو میں سابق بھارتی آف اسپنر ایشون نے مشورہ دیا کہ اگر عثمان طارق بولنگ کرتے ہوئے رکے تو بلے باز کو حق ہے کہ وہ وکٹ سے ہٹ جائے اور کہے کہ مجھے لگا بولر رک رہا ہے۔
ایشون نے کہا کہ میں ہوتا تو ضرور ایسا کرتا، اس سے امپائر اور عثمان طارق پر دباؤ بڑھے گا۔
سابق بھارتی کھلاڑی نے عثمان طارق کو پاکستان کا ’اکا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے ’اکا‘ اپنا کام نہیں کرپائے گا۔
Anna advising indian players to run away from Usman Tariq out of fear? What kind of mindset is that? Face the challenge, don’t fear it. pic.twitter.com/To3cIfZIC3
— انضمام سجاد (@I_Engr56) February 13, 2026
واضح رہے کہ آئی سی سی کی قانونی لیب عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کو دو مرتبہ کلیئر قرار دے چکی ہیں۔