ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: دہلی اسٹیڈیم میں کولڈ ڈرنک کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کولڈ ڈرنک کی وائرل ویڈیو کی حققیت سامنے آگئی۔
بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کرکٹ باڈی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران حفظانِ صحت کی خلاف ورزی کی تردید کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس کو واپس بوتلوں میں بھرتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر صارفین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ دوبارہ بیچی جائے گی۔
ویڈیو نیدرلینڈز اور نمیبیا کے درمیان میچ کے دوران سامنے آئی تھی۔
Leftover drinks reportedly reused at Delhi's Arun Jaitley Stadium in ICC T20 World Cup. 😱
Isn't this harmful for health? @T20WorldCup pic.twitter.com/iK1LTCI8zl— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) February 12, 2026
اب وائرل ویڈیو پرردعمل میں دہلی کرکٹ باڈی کا کہنا ہے کہ بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس کو ضائع کرنے کے لیے بوتلوں میں واپس ڈالا گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بوتلوں کو بعد میں ذمہ داری سے ٹھکانے لگایا گیا۔