بہن کو کیوں ڈانٹا؛ 18 سالہ طالبعلم نے خاتون پرنسپل کو گولی مار کر قتل کردیا

حملہ آور طالبعلم کی بہن کو اسکول میں نظم و ضبط کی پابندی نہ کرنے پر سزا دی گئی تھی

تھائی لینڈ میں نوجوان طالب علم نے پرنسپل کو گولی مار کر قتل کردیا

تھائی لینڈ کے جنوبی شہر کے اسکول میں نوجوان طالب علم نے احاطے میں اندر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے میں خاتون پرنسپل اور طالبہ شدید زخمی ہو گئیں۔

دونوں کا اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں خاتون پرنسپل ساسیپٹ سنساموسورن دوان علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

طالبہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جب کہ  پولیس نے 18 سالہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے اس 18 سالہ مشتبہ حملہ آور کو کھیمنان کے نام سے شناخت کیا ہے۔ جس سے تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور ذہنی دباؤ اور نشے کے اثرات میں تھا اور اس کا پہلے نفسیاتی علاج بھی ہوا تھا۔

البتہ پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا کہ حملہ آور کی بہن کو اسکول میں نظم و ضبط کی خلاف ورز پر سزا دی گئی تھی۔

جس نے طالب علم کو مشتعل کردیا اور اس نے خاتون پرنسپل پر حملہ کردیا تاہم پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی کیس کی دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Load Next Story