سپریم کورٹ میں عمران خان کے 6 مقدمات سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ نے بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کا ایک ایک کیس بھی 18 فروری کو سماعت کیلیے مقرر

فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 6 کیسز، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کے ایک ایک کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق مقدمات کی سماعت کی لیے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

رجسٹرار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے 6، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کے 1،1 کیس پر 18 فروری کو سماعت ہوگی۔

جس کیسز کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا اُن میں توشہ خانہ فوج داری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرنے کی درخواست بھی ہے۔

علاوہ ازیں بانی تحریک انصاف کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

سائفر کیس میں بانی اورشاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل، 9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کے خلاف سرکاری درخواست اور ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی کی اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

Load Next Story